سکولوں میں رکھے گئے عارضی اساتذہ کو تنخواہیں جاری نہ ہو سکیں
12-22-2025
(لاہور نیوز) لاہور سمیت پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں میں تعینات بارہ ہزار کے قریب عارضی اساتذہ تاحال تنخواہوں سے محروم ہیں۔
ذرائع کے مطابق سکول ٹیچر انٹرنز گزشتہ دو ماہ سے اپنی تنخواہیں نہ ملنے پر شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے طریقۂ کار بروقت حتمی شکل نہ دیئے جانے کے باعث اساتذہ کو مالی مشکلات کا سامنا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ تنخواہیں بینک اکاؤنٹس کے ذریعے ادا کی جائیں یا کسی متبادل نظام کے تحت، اس فیصلے میں ہی دو ماہ گزر چکے ہیں۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ ان اساتذہ کو تنخواہیں وینڈر اکاؤنٹ کے ذریعے جاری کی جائیں گی، تاہم اس حوالے سے عملی اقدامات میں تاخیر برقرار ہے۔