سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان ، ڈالر کی قیمت مزید کم ہو گئی

12-22-2025

(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیزی کا رجحان برقرار ہے ، کرنسی ایکسچینج مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی آ گئی۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا تاہم تھوڑی دیر بعد کاروبار مثبت زون میں چلا گیا ، 29 پوائنٹس کے اضافے سے 100 انڈیکس ایک لاکھ 71 ہزار 443 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔ گزشتہ ہفتے سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کے باعث انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔ دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی کمی کا سلسلہ برقرار ہے، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق 5 پیسے کی کمی کے بعد انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 280 روپے 20 پیسے ہو گئی۔