لاہور: شہر بھر میں دھند کی تہہ چھا گئی

12-21-2025

(لاہور نیوز) شہر پر دھند کی تہہ چھا گئی ہے، آج دسمبر میں پہلی مرتبہ بابو صابو انٹرچینج بھی گہری دھند کی لپیٹ میں آ گیا جس کے بعد حکام کی جانب سے اسے ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا۔

دھند نے کچھ ہی دیر میں لاہور شہر کو ڈھانپ لیا اور رات آٹھ بجے تک ہر طرف بس دھند ہی دکھائی دینے لگی، رات دس بجے تک دھند کا غلاف مزید دبیز ہو چکا ہے اور شہر کی سڑکوں پر ٹریفک چلنے میں دشواریاں پیش آ رہی ہیں۔ دوسری جانب ہزاروں کی تعداد مین زندہ دل لہوریے دھند بھری رات کو انجوائے کرنے کے لئے گھروں سے نکل پڑے اور شہر کی مشہور فوڈ آؤٹ لیٹس پر میلے کا سا سماں رہا۔