بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیا: کھیئل داس
12-21-2025
(لاہور نیوز) وفاقی وزیر کھیئل داس کوہستانی نے کہا ہے کہ بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیا ہے۔
صوبائی دارلحکومت میں گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ ، سینیٹر خلیل سندھو کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کھیئل داس کوہستانی کا کہنا تھا کہ بہارکے وزیراعلیٰ کا عمل انتہائی افسوسناک ہے، بہار کے وزیراعلیٰ کے عمل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ بھارت میں اقلیتیں محفوظ نہیں، بھارت میں خواتین بھی محفوظ نہیں،بھارت کے مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیا ہے، وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے جارحیت کے دوران مدارس اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا، پاکستان امن پسند ملک ہے اور امن کا خواہاں ہے،معرکہ حق میں ہم نے متحد ہوکر دشمن کو شکست دی۔ سینیٹر خلیل طاہر سندھ نے کہا کہ بہار کے وزیراعلیٰ کا رویہ شرمناک ہے، بہار کے وزیراعلیٰ کے رویے کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے، پہلگام واقعہ نے بھارت کو تنہائی کا شکار کردیا ہے۔ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کا کہنا تھا کہ اس وقت گلگت بلتستان میں الیکشن قریب ہیں ، احسن اقبال گلگت بلتستان آئے تھے اور کہا کہ بجلی میرے بائیں ہاتھ کا کام ہے اس سے بڑا مذاق نہیں ہو سکتا۔