صدرمملکت آصف زرداری کی پاکستان انڈر 19کرکٹ ٹیم کو ایشیا کپ جیتنے پر مبارکباد

12-21-2025

(ویب ڈیسک)صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کو ایشیا کپ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔

ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق  صدرآصف علی زرداری نے  پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کو ایشیا کپ جیتنے پر مبارک باد دیتے ہوئےکہا ہےکہ بھارت کے خلاف فائنل میں شاندار فتح نوجوان کھلاڑیوں کی محنت اورعزم کا ثبوت ہے، انڈر 19 ٹیم کی کامیابی قوم کے لیے فخر اور خوشی کا باعث ہے۔   صدر مملکت کا کہنا تھا کہ  نوجوان کھلاڑیوں کی جیت آنے والے عالمی مقابلوں کےلیے امید کی کرن ہے، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور کوچنگ اسٹاف کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔