لیسکو اہلکار رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار
12-21-2025
(ویب ڈیسک)ایف آئی اے نے لیسکو اہلکار کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل لاہور نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے لیسکو اہلکار کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ملزم محمد عرفان لیسکو میں بطور لائن سپرنٹنڈنٹ تعینات تھا اور لیسکو سب ڈویژن آفس جیا موسٰی میں ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا۔ ملزم نے شکایت کنندہ سے بجلی کا نیا کنکشن لگانے کی مد میں رشوت وصول کی، ملزم کو شکایت کنندہ سے 15000 روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔