صارفین کیلئے خوشخبری!ایل پی جی کی قیمت میں کمی

12-21-2025

(ویب ڈیسک)ایل پی جی کی قیمت میں کمی ہو گئی ہے۔

ایل پی جی10روپے سستی ہونے سے فی کلو قیمت 290 روپے ہو گئی ہے۔واضح رہے کہ اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت 209 روپے کلو مقرر کر رکھی ہے اس کے باوجود ان قیمتوں پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا۔شہریوں نے اوگرا کے مقرر کردہ نرخ پر ایل پی جی فروخت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں وینزویلا کے تیل بردار جہازوں کی ناکہ بندی سے رسد میں خلل کے خدشات کے پیش نظر معمولی اضافہ ہو گیا ہے۔