کلمہ چوک کنٹینر جلانے کا مقدمہ: یاسمین راشد، عمر سرفراز کو 10، 10 سال قید کی سزا

12-20-2025

(لاہور نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے کلمہ چوک کنٹینر جلانے کے کیس کا فیصلہ سنا دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے سانحہ نو مئی کے دو مقدمات کا کوٹ لکھپت جیل ٹرائل کیا، عدالت نے 9 مئی کو گلبرگ میں گاڑیاں جلانے اور کلمہ چوک کنٹینر جلانے کے مقدمے پر فیصلہ سنایا۔ کلمہ چوک کنٹینر جلانے کے مقدمے میں 37 اور گلبرگ میں پولیس گاڑیاں جلانے کے کیس میں 33 ملزمان کے خلاف فیصلہ سنایا گیا۔عدالت نے کلمہ چوک کنٹینر جلانے کے کیس میں یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید کو دس دس سال قید کی سزا سنا دی۔ اے ٹی سی جج ارشد جاوید نے کوٹ لکھپت جیل میں فیصلہ سنایا، تھانہ نصیر آباد نے 36 ملزمان کا چالان عدالت میں پیش کیا تھا، میاں اسلم اقبال سمیت مقدمہ کے 12 ملزمان کو اشتہاری قرار دیا گیا ہے۔ عدالت نے 9 مئی کو گلبرگ میں گاڑیاں جلانے کے کیس میں 20 ملزمان کو سزا سنائی جبکہ سجاول ندیم، زمان قادری ، شہروز ،محمد کبیر ، علی حسن سمیت پانچ ملزموں کو بری کر دیا۔