جنرل ہسپتال کو7اہم شعبوں میں ایف سی پی ایس ٹریننگ کی منظوری مل گئی

12-20-2025

(لاہور نیوز) جنرل ہسپتال لاہور کو7اہم شعبوں میں ایف سی پی ایس ٹریننگ کی باقاعدہ منظوری مل گئی، کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز کی جانب سے ٹریننگ کیلئے ایکریڈیٹیشن جاری کیا گیا۔

سپائن سرجری ، ​گلوکوما ،​پیڈیاٹرک ڈرماٹالوجی میں ایف سی پی ایس ٹریننگ ہوگی، ​فرانزک میڈیسن ، ​کمیونٹی میڈیسن میں ایف سی پی ایس ٹریننگ کی منظوری بھی دی گئی۔ اس کے ساتھ​اناٹومی اور ​فزیالوجی میں فیلوشپ ٹریننگ کی منظوری دے دی گئی۔ پروفیسر فاروق افضل کا کہنا تھا کہ ​نوجوان ڈاکٹروں کو سپیشلائزیشن کے بہترین مواقع میسر آئیں گے۔