لاہورسی بی ڈی واک پرتعمیراتی کام میں نمایاں پیشرفت

12-20-2025

(ویب ڈیسک) سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اتھارٹی کی سی بی ڈی واک پرتعمیراتی کام میں نمایاں پیشرفت، منصوبےمیں 4مرلہ کے32جدید ریٹیل یونٹس شامل ہیں جن کوعالمی معیار کے مطابق ڈیزائن کیا گیا۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر ریاض حسین کا کہنا تھا کہ بنیادوں کی کھدائی کے بعد کنکریٹ لین، سٹیل فکسنگ و کنکریٹ رافٹ جیسے اہم مراحل مکمل ہو چکے ہیں، سی بی ڈی اپنےطے شدہ شیڈول سے آگے ہے، سائٹ پر ہی بیچنگ پلانٹ نصب کیا ہے۔ تعمیراتی مٹیریل کی نقل و حرکت کم سے کم کی گئی ہے ،روٹ47 پر ٹریفک میں کوئی رکاوٹ نہ آنے کی وجہ سے نقل وحرکت کم  سے کم  کی، سی بی ڈی تعمیراتی سرگرمیوں کے دوران ماحولیاتی قوانین پر سختی سےعمل کر رہا ہے،روزانہ کی بنیاد پر پانی کا چھڑکاؤ کیا جا رہا ہے۔ سی ای اوعمران امین کا کہنا تھا کہ تمام تعمیراتی سامان کو مناسب طریقے سے ڈھانپ کر محفوظ رکھا جا رہا ہے،سی بی ڈی واک بروقت تکمیل سے سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گا ، منصوبہ لاہور میں جدید ریٹیل انفراسٹرکچر کے نئے معیار قائم کرے گا۔