توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں ہونے کا امکان

12-19-2025

(لاہور نیوز) توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق عدالتی عملے  نے بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر کو آگاہ کر دیا، توشہ خانہ ٹو کیس کی آخری سماعت 16 اکتوبر کو اڈیالہ جیل میں ہوئی تھی، 16 اکتوبر کے بعد کیس کی سماعت 3 بار ملتوی ہو چکی ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ توشہ خانہ ٹو کیس میں شہادت، ملزمان کا 342 کا بیان اور حتمی دلائل مکمل ہو چکے ہیں تاہم استغاثہ کے جواب الجواب داخل کرانے کے بعد فیصلہ محفوظ کئے جانے کا امکان ہے۔