پنجاب: بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا
12-19-2025
(لاہور نیوز) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہےگا تاہم شام/رات میں خطہ پوٹھوہار، میانوالی، بھکر، نورپورتھل لیہ، مری اور گلیات میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے اس کے علاوہ سیالکوٹ، نارووال، لاہور، حافظ آباد، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، گجرات، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بہاولنگر، اوکاڑہ، ساہیوال،ملتان، قصور ،خانیوال،خانپور، بہاولپور،رحیم یار خان اور گردونواح میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند/سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔