لاہور کا مجموعی ایئرکوالٹی انڈیکس 235 تک ریکارڈ
12-19-2025
(لاہور نیوز) لاہور شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس235تک ریکارڈ کیاگیا ہے۔
برکی روڈ پرآلودگی کی شرح 374، رنگ روڈ پر351 تک ریکارڈ، ملتان روڈ پرآلودگی کی شرح341، شاہدرہ میں 318 تک، ہربنس پورہ میں آلودگی کی شرح310، کاہنہ میں 270 ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ لوئر مال پرآلودگی کی شرح 283 اور لٹن روڈ پر 248، گلبرگ مین بلیوارڈ پرآلودگی کی شرح249،فیروز پور روڈ پر 300، ٹاؤن شپ میں آلودگی کی شرح 260 اور وحدت روڈ پر 266 تک ریکارڈ کی گئی۔ علاوہ ازیں جیل روڈ پرآلودگی کی شرح273 اور مال روڈ پر 193 تک ریکارڈ کی گئی جبکہ جوہر ٹاؤن میں آلودگی کی شرح259 اور ماڈل ٹاؤن میں 253 ریکارڈ کی گئی۔