سرکاری اداروں کی کارکردگی جانچنے کیلئے پنجاب پرفارمنس مینجمنٹ یونٹ قائم
12-19-2025
(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس، چیئرمین سی ایم کمپلینٹ سیل شعیب مرزا نے تفصیلی بریفنگ دی۔
پنجاب میں کھلے مین ہول، مہنگائی، آوارہ کتے، وال چاکنگ، ابلتے نالے، قبرستان یا ریڑھی بازار اور تمام اداروں کے سٹاف و افسران کی نگرانی ہوگی۔ ماڈرن پنجاب میں پہلی بار سرکاری اداروں کی کارکردگی جانچنے کے لیے پنجاب پرفارمنس مینجمنٹ یونٹ قائم، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف محض سرکاری فائلوں سے نہیں رئیل ٹائم حقائق کے ذریعے نگرانی کریں گی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز ڈیش بورڈ کے ذریعے صوبے بھر کی لائیو مانیٹرنگ خود کریں گی، پنجاب میں پہلی بار ورچوئل ٹور وال بھی قائم کر دی گئی ہے جبکہ وزیر اعلی کی آنکھ اب ہر ہسپتال، ہر تعلیمی ادارے اور ہر سرکاری دفتر پر ہو گی۔ وزیر اعلیٰ ورچوئل ٹور کے ذریعےپنجاب کے ہر افسر اور اہلکار کی حاضری اور کارکردگی بھی چیک کریں گی، کھلے مین ہول، تجاوزات اور شہری خطرات اب پنجاب حکومت کی نظر سے اوجھل نہیں رہیں گے۔ پنجاب پرفارمنس مینجمنٹ یونٹ میں 22 اہم پرفارمنس انڈیکٹرز کی مسلسل مانیٹرنگ کریں گا۔کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کی کارکردگی جانچنے کے لیے پہلا کے پی آئی ڈیش بورڈ فعال۔پرفارمنس مینجمنٹ یونٹ کے قیام سے آٹا، روٹی اور اشیائے خورونوش کی قیمتیں اب لاپروائی کا شکار نہیں ہوں گی۔ پرفارمنس مینجمنٹ یونٹ آوارہ کتوں سے بچوں کے تحفظ کے لیے مہم کی براہ راست مانیٹرنگ کرے گی۔پرفارمنس مینجمنٹ یونٹ سے شہروں میں وال چاکنگ پر پابندی پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔