پنجاب: ہتکِ عزت ٹربیونلز کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا
12-19-2025
پنجاب میں ہتکِ عزت ٹربیونلز کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا, جس کے بعد اب ہتکِ عزت کے مقدمات کے لیے دور دراز شہروں کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔
لاہور، ملتان اور راولپنڈی کے ٹربیونلز کے اختیارات بڑھا دیے گئے، پہلی بار مختلف ڈویژنز میں ہتکِ عزت کیسز کی سماعت ممکن ہو سکے گی۔ ڈیفیمیشن ٹربیونلز کی توسیع کے لیے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، حکام کے مطابق ہتکِ عزت کے مقدمات کے جلد فیصلوں کا راستہ ہموار ہو گا۔