کین کمشنر پنجاب کا مختلف ڈویژنز کا دورہ، شوگر ملوں کی ایکس مل قیمتوں کا جائزہ
12-19-2025
(لاہور نیوز) کین کمشنر پنجاب امجد حفیظ نے صوبے کے مختلف ڈویژنوں میں قائم شوگر ملوں میں چینی کی ایکس مل قیمتوں کا جائزہ لیا۔
کین کمشنر کے مطابق بہاولپور ڈویژن کی شوگر ملوں میں چینی کی ایکس مل قیمت 147 سے 148 روپے فی کلو ریکارڈ کی گئی ہے، اسی طرح رحیم یار خان کی شوگر ملوں میں بھی چینی 147 سے 148 روپے فی کلو ایکس مل قیمت پر فروخت ہو رہی ہے۔ ڈی جی خان ڈویژن میں قائم شوگر ملوں میں چینی کی ایکس مل قیمت 150 سے 160 روپے فی کلو کے درمیان رہی، جبکہ ملتان ڈویژن میں چینی کی ایکس مل قیمت 150 سے 155 روپے فی کلو ریکارڈ کی گئی ہے۔ فیصل آباد ڈویژن کی شوگر ملوں میں چینی 152 سے 155 روپے فی کلو ایکس مل قیمت پر دستیاب ہے، گوجرانوالہ ڈویژن میں شوگر ملوں کی جانب سے چینی 160 سے 164 روپے فی کلو ایکس مل قیمت پر فروخت کی جا رہی ہے۔ لاہور میں چینی کی ایکس مل قیمت 150 سے 160 روپے فی کلو کے درمیان ریکارڈ کی گئی ہے، سرگودھا ڈویژن میں چینی کی ایکس مل قیمت 155 سے 160 روپے فی کلو بتائی گئی ہے۔ کین کمشنر پنجاب کے مطابق راولپنڈی اور اس کے مضافاتی علاقوں میں قائم شوگر ملوں میں چینی کی ایکس مل قیمت 158 سے 165 روپے فی کلو تک ریکارڈ کی گئی ہے۔ امجد حفیظ کا مزید کہنا ہے کہ صوبہ پنجاب کی مارکیٹس میں چینی کی ریٹیل قیمت 147 سے 166 روپے فی کلو کے درمیان ہے، جبکہ حکومت صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے تاکہ قیمتوں میں بلاجواز اضافے کو روکا جا سکے۔