دہشت گردوں کے سروں کی انعامی رقم کے قوانین میں ترمیم کی تجویز
12-19-2025
(لاہور نیوز) حکومت نے پولیس میں دہشت گردوں، ڈاکوؤں اور دیگر خطرناک مجرموں کے سروں کی انعامی رقم سے متعلق قوانین میں ترمیم کی تجویز پیش کر دی۔
موجودہ پولیس رولز 1934 میں انعامی رقم کے تعین اور ادائیگی کے طریقہ کار کو واضح کرنے کیلئے تبدیلی کی سفارش کی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے پولیس رولز میں اصلاحات کی سفارش کے بعد نئے اصول بنانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، جس کے تحت انعامی رقم کے فیصلے اب باقاعدہ قانون کے تحت اور واضح ضابطوں کے مطابق دیئے جائیں گے۔ صوبائی کابینہ نے بھی پولیس رولز میں ترمیم کی منظوری دے دی ہے تاکہ یہ نظام جدید اور شفاف بنایا جا سکے۔