پیکٹا کا تمام تعلیمی بورڈز کو ماڈل پیپرز جاری کرنے کا حکم

12-19-2025

(ویب ڈیسک) پیکٹا نے تمام تعلیمی بورڈز کو ماڈل پیپرز جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

تمام تعلیمی بورڈز نئے سمارٹ سلیبس کے مطابق ماڈل پیپرز جاری کریں گے، پیکٹا نے ماڈل پیپرز کیلئے تمام تعلیمی بورڈز کو ہدایات جاری کردیں۔ میٹرک سالانہ امتحانات شروع ہونے میں صرف 3 ماہ باقی رہ گئے، میٹرک کے امتحانات 20 مارچ کے بعد شروع ہونے کا امکان ہے، انٹرمیڈیٹ امتحانات اپریل کے پہلے ہفتے میں شروع ہوں گے۔