برائلر گوشت کی قیمت 519 روپے فی کلو مقرر
12-19-2025
(لاہور نیوز) برائلر اور انڈوں کی قیمتوں میں کمی نہ ہو سکی۔
شہر میں برائلر گوشت کی قیمت 519 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، جبکہ صافی گوشت 600 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے، فارم گیٹ پر زندہ برائلر کی قیمت 330 روپے فی کلو، ہول سیل میں 344 روپے اور پرچون مارکیٹ میں 358 روپے فی کلو مقرر ہے۔ دوسری جانب انڈوں کی قیمتیں بھی عوام کی قوتِ خرید سے باہر ہیں، انڈوں کی قیمت 361 روپے فی درجن مقرر کی گئی ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی ایک پیٹی 10 ہزار 710 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔