بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے پاکستان آنے کے اعلان پر رانا ثنااللہ کا اہم بیان
12-18-2025
(لاہور نیوز) وزیر اعظم کے مشیر سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے عمران خان کے بیٹوں کے پاکستان آمد کے اعلان پر اہم بیان دے دیا۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان کے بیٹے پاکستان آئے تو حکومت کو ان سے پہلے طے کرنا ہوگا، اگر صرف ملاقات کیلئے آئیں گے تو حکومت پروٹوکول کے ساتھ مہمان بنا کر ملاقات کروائے گی۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان کے بیٹے والد سے دو یا تین بار ملاقات کریں اور پھر واپس چلے جائیں، بانی پی ٹی آئی کی بہنیں بھی قانون کے تحت صرف ملاقات کریں گی تو اجازت دی جائے گی۔ وزیر اعظم کے مشیر نے خدشہ ظاہر کیا کہ عمران خان کے بیٹوں کی پاکستان میں سکیورٹی سب سے اہم ایشو ہوگا، خدانخواستہ وہ یہاں آ کر کسی ریلی میں جائیں اور نقصان ہو تو یہ ملکی بدنامی کا باعث بنے گا، اگر یہ ریلی جلوس میں جانا چاہتے ہیں تو حکومت کو اجازت نہیں دینی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملاقات کیلیے جائیں تو ان کو قانون کے مطابق اس کی اجازت دی جائے گی، جیل اتھارٹیز واضح اور حکومت کی بھی تائید ہے کہ جیل رولز اور ہائیکورٹ آرڈر پر ملاقات ہو۔