پنجاب: پہلی بار منشیات کے مقدمات کیلئے خصوصی عدالتیں قائم کرنے کا فیصلہ
12-18-2025
(لاہور نیوز) پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ، پنجاب میں پہلی بار منشیات کے مقدمات کیلئے خصوصی عدالتیں قائم کی جائیں گی۔
پنجاب میں پہلی بار منشیات کے مقدمات کیلئے خصوصی عدالتیں قائم ہوں گی۔منشیات کیسز اب عام عدالتوں کے بجائے خصوصی عدالتوں میں چلیں گے۔ حکام کے مطابق پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کے مقدمات کے فوری فیصلے ہوں گے ۔سیشن ججز اور مجسٹریٹس کو خصوصی عدالتوں کے اختیارات دے دیئے جائیں گے۔ منشیات کے کیسز برسوں تک لٹکنے کا سلسلہ ختم کیا جائے گا۔ہائیکورٹ سے مشاورت کے بعد نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دی گئی، سمگلنگ اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی تیز ہوگی۔