رنگ محل اعظم کلاتھ مارکیٹ میں کپڑے کی دکان میں آگ لگ گئی
12-18-2025
(لاہور نیوز) لاہور کی رنگ محل اعظم کلاتھ مارکیٹ میں کپڑے کی ایک دکان میں آگ لگ گئی۔
ترجمان ریسکیو کے مطابق آگ کپڑے کے گودام کی بالائی منزل پر لگی، جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ریسکیو ٹیمیں آگ کو قابو میں لانے کی کوشش کر رہی ہیں، تاہم فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔