ساڑھے 12 ہزار سکول ٹیچر انٹرنز کے اپائنٹمنٹ لیٹر پھر تاخیر کا شکار
12-18-2025
(ویب ڈیسک) سکول ٹیچر انٹرنز کے ساڑھے 12 ہزار امیدواروں کیلئے اپائنٹمنٹ لیٹر ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہو گئے ہیں۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن نے حتمی میرٹ لسٹ کے خلاف امیدواروں کو اعتراضات جمع کروانے کی اجازت دے دی ہے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق امیدوار 22 دسمبر تک اپنے اعتراضات جمع کروا سکتے ہیں، جو متعلقہ اضلاع کے سی ای اوز کے دفاتر میں جمع کروائے جائیں گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سکول ٹیچر انٹرنز کا کنٹریکٹ یکم دسمبر سے شروع ہونا تھا، تاہم اعتراضات موصول ہونے کے باعث اپائنٹمنٹ آرڈرز کے اجرا میں مزید تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے ہدایت جاری کی ہے کہ تمام اعتراضات کو 22 دسمبر تک دور کیا جائے، جس کے بعد ہی ایس ٹی آئیز کے اپوائنٹمنٹ آرڈرز جاری ہونے کی توقع ہے۔