پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، برائلر گوشت 519 روپے کلو ہو گیا
12-18-2025
(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ دنوں میں مزید اضافہ ہوا ہے جس سے شہریوں کو روزمرہ کی خریداری میں مشکلات کا سامنا ہے۔
برائلر گوشت کی قیمت میں کمی نہ ہو سکی اور اب یہ 519 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے، صافی گوشت 600 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔ فارم گیٹ ریٹ کے مطابق زندہ برائلر 330 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں زندہ برائلر کی قیمت 344 روپے فی کلو ہے، پرچون سطح پر یہ قیمت 358 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے، 4 دنوں میں برائلر کی قیمت میں 58 روپے تک اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ انڈوں کی قیمت بھی شہریوں کی قوت خرید سے باہر ہو چکی ہے، جہاں انڈوں کا درجن 361 روپے تک پہنچ گیا ہے، ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 10,710 روپے کی قیمت پر فروخت ہو رہی ہے۔