ٹریفک خلاف ورزیوں پرسیکڑوں پولیس اہلکاروں کی گاڑیاں بند
12-18-2025
(ویب ڈیسک) ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر کے احکامات پر’’قانون سب کے لیے برابر‘‘ مہم جاری ہے۔
ترجمان ٹریفک پولیس پنجاب کے مطابق گزشتہ20 روز میں2800 پولیس اہلکاروں کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے جبکہ ٹریفک خلاف ورزیوں پر547 پولیس اہلکاروں کی گاڑیاں بند کی گئیں۔ اسی طرح سنگین ٹریفک خلاف ورزیوں پر21 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمات بھی درج کئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ1 ہزار سے زائد دیگر سرکاری گاڑیوں پر بھاری جرمانے عائد کئے گئے ،540 سرکاری گاڑیاں زیرِو ٹالرنس پالیسی کے تحت بند اور11 سرکاری ڈرائیوروں کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کیا گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ صوبہ پنجاب میں ڈرائیونگ کرنے والا کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں ہے۔