لاہور ہائیکورٹ کا بچے باپ کی تحویل سے لے کر ماں کے حوالے کرنے کا حکم
12-17-2025
(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے کمسن بچے کو باپ کی تحویل سے لے کر ماں کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔
جسٹس سردار اکبر علی ڈوگر نے خاتون سدرہ کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار خاتون نے موقف اختیار کیا کہ اس کے سابق خاوند نے بچے کو غیر قانونی طور پر اپنے پاس رکھا ہوا ہے۔ عدالت کے حکم پر بچے کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں بچے نے والد کیساتھ جانے کی خواہش کا اظہار کیا، عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد بچے کو ماں کیساتھ جانے کا حکم دے دیا۔ اس موقع پر بچے نے باپ کے ساتھ جانے کیلئے چیخ و پکار شروع کر دی تاہم ماں بچے کو زبردستی اپنے ساتھ لے کر روانہ ہو گئی۔