سی ایس ایس مقابلے کے امتحان میں اہم تبدیلی

12-17-2025

(لاہور نیوز) فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس مقابلے کے امتحان 2026 کیلئے اہم تبدیلی کا اعلان کر دیا ہے۔

فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے جاری کردہ پبلک نوٹس کے مطابق اب سی ایس ایس کے لازمی مضامین کے امتحان میں ایک دن میں صرف ایک ہی پرچہ لیا جائے گا جبکہ اس سے قبل ایک دن میں 2 پرچے لئے جاتے تھے۔ ایف پی ایس سی کے مطابق یہ فیصلہ سی ایس ایس مقابلے کے امتحان 2026 سے نافذ العمل ہو گا اور آئندہ بھی اسی پالیسی پر عمل کیا جائے گا، فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے مطابق اس اقدام کا مقصد امیدواروں کو سہولت فراہم کرنا اور امتحانات کے انعقاد کو مزید منظم اور ہموار بنانا ہے۔ ایف پی ایس سی کے مطابق سی ایس ایس امتحان 2026 کا تفصیلی ٹائم ٹیبل جلد جاری کیا جائے گا جبکہ امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تازہ معلومات کیلئے ایف پی ایس سی کی ویب سائٹ باقاعدگی سے ملاحظہ کرتے رہیں۔