بتی چوک میں حادثہ، تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی دکان میں جا گھسی
12-17-2025
(ویب ڈیسک) بتی چوک میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی ایک موٹرسائیکل کو بچانے کی کوشش میں بے قابو ہو کر ایک دکان میں جا گھسی۔
عینی شاہدین کے مطابق اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم ٹریکٹر ٹرالی اور دکان کو جزوی نقصان پہنچا، ٹریکٹر ٹرالی تیز رفتاری سے جارہی تھی کہ اچانک سامنے ایک موٹرسائیکل آ گئی۔ ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور نے فوری طور پر موٹرسائیکل کو بچانے کی کوشش کی، جس کی وجہ سے ٹرالی کا کنٹرول بگڑ گیا اور وہ سڑک کنارے واقع ایک دکان میں جا گھسی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ٹریفک پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور ٹریفک کی روانی کو بحال کر دیا، ٹریفک پولیس کے مطابق خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم، دکان اور ٹریکٹر ٹرالی کو نقصان پہنچا ہے، پولیس نے حادثے کے اسباب کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔