طالبات کیلئے فری وائی فائی سروس میں توسیع
12-17-2025
(ویب ڈیسک) سیف سٹیز اتھارٹی نے لاہور کے 41 سرکاری گرلز کالجز میں فری وائی فائی سروس فراہم کر دی۔
ان کالجز میں ہنگامی صورتحال کے دوران فوری مدد کیلئے پینک بٹن کی سہولت بھی دستیاب ہے۔ سی ایم فری وائی فائی کے ذریعے طالبات کو فوری اور تیز رفتار انٹرنیٹ کی سہولت میسر ہو گی، جس سے وہ آن لائن لیکچرز، ریسرچ اور اسائنمنٹس میں بہتر طور پر حصہ لے سکیں گی، طالبات اب گھر سے باہر بھی آن لائن کلاسز اور سمارٹ لرننگ جاری رکھ سکیں گی۔ لاہور میں پہلے سے 560 مختلف اہم مقامات پر سی ایم فری وائی فائی سروس موجود ہے، جبکہ صوبے کے 24 اضلاع میں 1500 سے زائد مقامات پر یہ سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ سیف سٹیز اتھارٹی نے بتایا کہ پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی ایمرجنسی پینک بٹن اور فری وائی فائی سروس متعارف کرائی گئی ہے، فری وائی فائی سروس صرف ایمرجنسی استعمال کیلئے ہے اور ویڈیو سٹریمنگ یا تفریح کیلئے نہیں۔