کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے دائرہ اختیار میں اضافہ
12-17-2025
(ویب ڈیسک) صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے دائرہ اختیار میں اضافہ کر دیا گیا۔
نئے نوٹیفکیشن کے مطابق تحصیل کوہِ سلیمان اور ڈی جی خان کو بھی سی ٹی ڈی کے دائرہ اختیار میں شامل کر لیا گیا ہے جبکہ تحصیل راجن پور اب سی ٹی ڈی ڈیرہ غازی خان کے دائرہ اختیار میں آ گئی ہے۔ حالیہ فیصلے کے تحت ڈی جی خان پولیس ریجن میں مظفرگڑھ، لیہ اور راجن پور سمیت تمام اضلاع اب سی ٹی ڈی کے دائرہ اختیار میں شامل ہوں گے۔ اس اقدام کے ساتھ ہی 27 ستمبر 2019 کے سابقہ نوٹیفکیشن میں بھی ترمیم کر دی گئی ہے۔