قومی ایئرلائن کی نجکاری کا معاملہ آخری مراحل میں داخل
12-17-2025
(ویب ڈیسک) قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی نجکاری کا معاملہ اب اپنے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں چاروں کنسورشیم کے اعلیٰ حکام اور قومی ایئر لائن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کے درمیان اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں، کنسورشیم کے نمائندوں نے قومی ایئر لائن اور نجکاری کمیشن سے یومیہ بنیاد پر تفصیلی ریکارڈ کی فراہمی کی درخواست کی، ذرائع کے مطابق کنسورشیم کو پی آئی اے کے موجودہ اور ریٹائرڈ ملازمین کی تفصیلات، ساتھ ہی ساتھ ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل روٹس کی معلومات بھی فراہم کر دی گئیں۔ اس ضمن میں وزیرِ اعظم سیکرٹریٹ نے قومی ایئر لائن کو ہدایت کی ہے کہ وہ تمام کنسورشیم کو درکار تفصیلات فراہم کریں اور بھرپور تعاون کریں تاکہ نجکاری کے عمل میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ تمام کنسورشیم اپنی پیشکشیں 23 دسمبر کو ہونے والی بولی میں دیں گے، تاہم، اہم بات یہ ہے کہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن کا بوجھ قومی ایئر لائن خریدنے والے کنسورشیم پر نہیں ہو گا، اس کا مطلب یہ ہے کہ نئے خریدار اس مالی ذمہ داری سے آزاد ہوں گے۔