بنگلہ دیش میں پاکستانی سٹوڈنٹس کیلئے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں داخلوں کا اعلان

12-16-2025

(لاہور نیوز) بنگلہ دیش میں پاکستانی سٹوڈنٹس کے لیے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں داخلوں کا اعلان کر دیا گیا۔

پاکستانی سٹوڈنٹس کے لیے 21 ایم بی بی ایس اور 2 بی ڈی ایس نشستیں مختص کر دی گئیں۔  داخلوں کے لیے درخواستیں ایچ ای سی کے ذریعے طلب، ساتھ ہی آن لائن اور ہارڈ کاپی کے ذریعے درخواست جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔  یاد رہے کہ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 21 دسمبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔