رواں برس 7 لاکھ 40 ہزار پاکستانی حصول روزگار کیلئے بیرون ممالک روانہ
12-16-2025
(لاہور نیوز) رواں برس دسمبر 2025 تک 7 لاکھ 40 ہزار سے زائد پاکستانیوں نے قانونی طریقہ سے حصول روزگار کے لیے دیگر ممالک کا رخ کیا۔
سفارتی ذرائع کے مطابق گذشتہ برس یہ تعداد 7 لاکھ 27 ہزار رہی جبکہ جبری پروازوں سے دستاویزات کے باوجود جبری آف لوڈڈنگ کے واقعات نمایاں رہے۔ وزارت سمندر پار پاکستانی و انسانی وسائل کے مطابق رواں برس بیرون ممالک 3 لاکھ 44 ہزار 938 سے زائد ملازمت کے مواقع دستیاب تھے۔ان میں سے 1 لاکھ 95 ہزار 963 مواقع سے فائدہ اٹھایا گیا۔ ابھی بھی وزارت اوورسیز پاکستانی کے تحت 1 لاکھ 48 ہزار 975 ملازمت کے مواقع دستیاب ہیں، صرف دسمبر 2025 کے پہلے 15 روز میں 37 ہزار 201 افرادنے اپنے آپ کو بیرون ممالک روزگار کے لیے رجسٹر کرایا۔ْ نومبر 2025 تک دستیاب اعداد و شمار کے مطابق کل 6 لاکھ 86 ہزار 292 افراد نےرواں برس قانونی طریقے سے بیرون ممالک روزگار کے لیے اپنے آپ کو رجسٹر کرایا، ان میں سے 4 لاکھ 20 ہزار غیر ہنرمند, 2 لاکھ731 ہنرمند تھے، 13 ہزار 451 بہترین ہنرمند جبکہ 15 ہزار 359 بہترین قابلیت رکھتے تھے۔ رواں برس حصول روزگار کے لئے بیرون ممالک جانے والوں کو ائیرپورٹس پر مکمل دستاویزات ہونے کے باوجود جبری آف لووڈنگ کی شکایات رہیں۔جبری آف لوڈدنگ پر گذشتہ روز وزیر اعظم نے کابینہ اراکین پر مبنی ایک 14 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔