لاہور میں منکی پاکس کے 3 نئے مریضوں کی تصدیق

12-16-2025

(ویب ڈیسک) لاہور میں منکی پاکس کا خطرہ بڑھ گیا, شہر میں منکی پاکس کے 3 نئے مریضوں کی تصدیق کردی گئی۔

تینوں مریض میو ہسپتال سے رپورٹ ہوئے ہیں، 35سالہ صفدر، 33 سالہ طیب اور 44 سالہ تنزیلہ منکی پاکس میں مبتلا ہیں۔ میو ہسپتال میں ایسے مریضوں کے علاج کے لیے کوئی آئسولیشن وارڈ میسر نہیں، مریضوں کو ایمرجنسی وارڈ میں ہی زیر علاج رکھا گیا ہے۔