بجلی چوری کے مقدمات: عدم حاضری پر 300 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری

12-16-2025

(لاہور نیوز) بجلی چوری کے مقدمات میں بار بار طلبی کے باوجود عدالتوں میں پیش نہ ہونے پر 300 سے زائد ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔

ذرائع کے مطابق بجلی چوری کے مقدمات میں نامزد افراد روزانہ کی بنیاد پر دی جانے والی تاریخوں سے تنگ آ کر جرمانے ادا کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں، عدالتوں نے تقریباً 25 مقدمات میں ایک لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کرتے ہوئے کیسز داخلِ دفتر کر دیئے ہیں۔ عدالتی ذرائع کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج یاسر عرفات، حافظ رضوان عزیز، احمد اقبال، نوید زمان سمیت دیگر ججز ان مقدمات کی سماعت کر رہے ہیں، جبکہ کیسز کی مزید قانونی کارروائی مختلف عدالتوں میں جاری ہے۔