موٹر سائیکل سوار افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، ایک شدید زخمی

12-16-2025

(لاہور نیوز) 3 موٹر سائیکل سوار افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مریدکے مدینہ مارکیٹ کے قریب پیش آیا جہاں 3 موٹر سائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، فائرنگ کے نتیجے میں ثاقب بٹ نامی شہری موقع پر جاں بحق جبکہ بابر بٹ شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس کا بتانا ہے کہ زخمی بابر بٹ کو تشویشناک حالت میں لاہور منتقل کر دیا گیا جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچا دی گئی ہے، واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔