سینئر اداکار عاصم بخاری شدید علیل، ہسپتال داخل
12-15-2025
(لاہور نیوز) لالی وڈ انڈسٹری کے سینئر اداکار عاصم بخاری شدید علیل ہو گئے۔
معلوم ہوا ہے کہ سینئر اداکار عاصم بخاری کو شدید علالت کے باعث ہسپتال داخل کروا دیا گیا، عاصم بخاری کی صحت کے حوالے سے اہل خانہ شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ اس حوالے سے اہل خانہ نے مداحوں سے عاصم بخاری کی صحت کیلئے دعا کی اپیل کی ہے۔