جنگلات کے تحفظ کیلئے پنجاب حکومت نے 5 ارب کے فنڈز کی منظوری دیدی

12-15-2025

(لاہور نیوز) جنگلات کے تحفظ کے لیے پنجاب حکومت نے 5 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی۔

فارسٹ انفورسمنٹ نظام کو مضبوط بنانے کے لیے اضافی فنڈز منظور کرلیے،  لکڑی مافیا کے خلاف کارروائی کے لیے جنگلات محکمہ کو اضافی وسائل فراہم کیے جائیں گے۔ جنگلات کے تحفظ کے لیے فورس کی اپ گریڈیشن بھی ہوگی ۔ پٹرولنگ، گاڑیوں اور سازوسامان خریدا جائے گا۔ جنگلاتی جرائم روکنے کے لیے نگرانی اور نفاذ کا نظام بہتر بنایا جائے گا۔ حکومت کا جنگلات کا رقبہ بڑھانے اور ماحولیاتی تحفظ دیا جائے گا، جنگلات کے تحفظ کے لیے ادارہ جاتی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہو گا۔