جواء ایپ تشہر کیس: یوٹیوبرز رجب بٹ اور ندیم مبارک کی عبوری ضمانت منظور

12-15-2025

(لاہور نیوز) لاہور کی مقامی عدالت نے ٹک ٹاکرز رجب بٹ اور ندیم مبارک کی جوئے کی ایپ پروموشن کے مقدمے میں عبوری ضمانت منظور کر لی۔

ایڈیشنل سیشن جج منصور علی قریشی  نے عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے رجب بٹ اور ندیم نانی والا کی عبوری ضمانت 6 جنوری تک منظور کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے پولیس کو چھ جنوری تک رجب بٹ اور ندیم نانی والے کو گرفتار کرنے سے بھی روک دیا۔ یاد رہے کہ رجب بٹ اور ندیم نانی والا نے بیرسٹر میاں علی اشفاق کی وساطت سے ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔