ایف آئی اے کی کارروائیاں، حوالہ ہنڈی،غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
12-12-2025
(لاہور نیوز) ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور کی کارروائیاں، حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 4 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت مقصود عالم، آصف خان، زاہد اور احسان کے نام سے ہوئی ہے، ملزمان کو مختلف چھاپہ مار کارروائیوں میں لاہور سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہیں، ملزمان سے مجموعی طور پر 3 لاکھ 80 ہزار پاکستانی روپے ، موبائل فون، حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق شواہد بھی برآمد کر لیے گئے۔ ملزمان سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔