گھر کے تالے توڑ کر 82 لاکھ مالیت کی نقدی اور زیورات چوری
12-12-2025
(لاہور نیوز) داتا دربار کے علاقے میں چوری کی بڑی واردات ، چور لاکھوں کی نقدی اور زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے۔
پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کر لیا۔ ایف آئی آر کے مطابق چور شہری منصور الحسن کے گھر سے تالے توڑ کر 82 لاکھ مالیت کی نقدی اور زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تاحال چوروں کا سراغ نہیں لگایا جا سکا۔