سی سی ڈی سے مقابلہ، باپ، 2 بیٹوں سمیت 4 منشیات فروش ہلاک، 3 ساتھی فرار

12-12-2025

(لاہور نیوز) مریدکے میں سی سی ڈی پولیس صدر سرکل کا منشیات فروشوں سے مبینہ مقابلہ ہوا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مخبر کی اطلاع پر سی سی ڈی نے ریڈ کیا تو ملزموں نے فائرنگ کر دی، فائرنگ کے تبادلے میں منشیات فروش اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک جبکہ ان کے تین ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ مقابلے میں تین باپ بیٹوں سمیت چار افراد مارے گئے جبکہ ملزمان پر فیصل آباد کے مختلف تھانوں میں منشیات سمیت پولیس مقابلوں کے مقدمات درج تھے۔ پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ ملزموں سے 9 کلو منشیات برآمد ہوئی ہے، ملزموں میں دو بھائی، باپ اور کزن شامل تھے، ہلاک ہونے والوں کی شناخت فیصل عباس ولد جعفر، ناصر ولد بشیر، فیصل ولد بشیر، بشیر ولد نوشیر شامل تھے۔ ہلاک منشیات فروش شیخوپورہ ننکانہ کے علاقوں میں ڈیلرز کو منشیات فروخت کرنے آئے تھے، ہلاک منشیات فروشوں کی نعشیں ہسپتال منتقل کر دی گئی جبکہ بھاگنے والے ساتھیوں کی تلاش بھی جاری ہے۔