نیب اور اینٹی کرپشن مؤثر ہوں تو محتسب کے بوجھ میں کمی آئے، اعجاز قریشی

12-11-2025

(لاہور نیوز) وفاقی محتسب اعجاز قریشی نے کہا کہ نیب اوراینٹی کرپشن مؤثر ہوں تو محتسب کے بوجھ میں کمی آئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی محتسب اعجاز قریشی کا کہنا تھا کہ ادارے کی کارکردگی بہتر ہے، مجموعی طور پر اڑھائی لاکھ سے زائد شکایات موصول ہوئیں، گزشتہ سال 2 لاکھ 26 ہزار شکایات درج ہوئیں۔ اعجاز قریشی نے کہا کہ دور دراز علاقوں میں نئے دفاتر قائم کئے گئے، گھر بیٹھے عوام کو سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، اڑھائی لاکھ شکایات عدالتوں میں جاتیں تو خرچہ اور وقت زیادہ لگتا ہے۔ وفاقی محتسب نے کہا کہ عدالتوں میں ایک کیس جانےسے متاثرہ فریق مزید مشکلات میں پڑ جاتا ہے، جرگہ سسٹم کے تحت بھی متعدد فیصلے کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ چار دفاتر سے بڑھ کر 26 دفاتر قائم ہوگئے، ماہانہ کیسز 60 سے بڑھ کر 200 سے زائد ہوگئے، 95 فیصد کیسز پرعمل درآمد مکمل ہو چکا ہے۔