سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمی، چاندی مزید مہنگی

12-10-2025

(لاہور نیوز) عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونا دوسرے روز بھی سستا ہوا جبکہ چاندی کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونا فی اونس 12 ڈالر سستا ہو کر 4183 ڈالر پر آ گیا۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں 1200 روپے کم ہو کر 24 قیراط فی تولہ سونے کے دام 4 لاکھ 40 ہزار 662 روپے ہو گئے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1029 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 77 ہزار 796 روپے ہو گئی ہے۔ دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 265 روپے بڑھ کر 6367 روپے ہو گئی۔