برائلر گوشت 22 روپے مہنگا، فی کلو قیمت 475 روپے مقرر

12-10-2025

(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے بعد برائلر گوشت اور انڈے دونوں ہی عوام کی پہنچ سے دور ہو گئے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق برائلر کے دام میں 22 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد برائلر گوشت کی قیمت 475 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، جبکہ صافی گوشت 530 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے، زندہ برائلر بھی 15 روپے تک مہنگا ہو گیا۔ فارم گیٹ ریٹ کے مطابق زندہ برائلر کی قیمت 300 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں یہی ریٹ 314 روپے فی کلو ہے، ریٹیل سطح پر زندہ برائلر 328 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے، جس کے باعث صارفین شدید پریشانی کا اظہار کر رہے ہیں۔ دوسری جانب انڈوں کی قیمتیں بھی نئی بلندی کو چھو رہی ہیں، انڈوں کی قیمت 353 روپے فی درجن مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 10 ہزار 470 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔