بانی پی ٹی آئی نے سیاسی انتقام کے سوا کچھ نہیں کیا، سپیکر پنجاب اسمبلی
12-09-2025
(لاہور نیوز) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ نفرت کی سیاست کسی کے بھی حق میں بہتر نہیں، بانی پی ٹی آئی نے سیاسی انتقام کے سوا کچھ نہیں کیا۔
ان خیالات کا اظہار سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خاں نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے بانی نے سیاست سے بات چیت کو ہی نکال دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسائل کاحل بات چیت اور مذاکرات میں ہونا چاہیے تھا، سیاسی استحکام نہیں ہو گا تو ملک کی معیشت آگے نہیں بڑھ سکتی، اپوزیشن میں ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ دوسروں پر کیچڑ اچھالا جائے، پارلیمان میں مہذب زبان کا استعمال ہونا چاہیے۔