یاسین ملک ڈیتھ سیل میں، فیملی کی ملاقات نہیں کرائی جا رہی: مشعال ملک
12-09-2025
(لاہور نیوز) کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ یاسین ملک کو ڈیتھ سیل میں رکھا گیا اور فیملی کی ملاقات بھی نہیں کرائی جارہی۔
وفاقی دارالحکومت میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشعال ملک کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں ظلم ہو رہا ہے، حریت کی ساری قیادت اِس وقت تہاڑ جیل میں ہے، کشمیریوں کی نسل کشی کی جارہی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ نریندرمودی مقبوضہ کشمیر میں ظلم کر رہا ہے، 10 لاکھ سے زائد بھارتی فوج کشمیر میں موجود ہے، مقبوضہ کشمیرمیں نہتے کشمیریوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے، ہم سب کو کشمیر کی آزادی کے لیے اپنا کردارادا کرنا ہو گا۔ کشمیری حریت رہنما کی اہلیہ کا مزید کہنا تھا کہ یاسین ملک کو ڈیتھ سیل میں رکھا ہوا ہے اور ان سے فیملی سے ملاقات بھی نہیں کرائی جا رہی۔