برگر کے ریٹ پر جھگڑا، ڈنڈا بردار افراد کا دھاوا، شاپ کے شیشے توڑ دیئے
12-09-2025
(ویب ڈیسک) باغبانپورہ میں برگر کے ریٹ پر تکرار جھگڑے میں بدل گئی, ڈنڈا بردار افراد نے برگر شاپ کے شیشے توڑ دیئے.
ملزمان مالک کو بھی زدوکوب کرتے رہے, پرتشدد واقعہ گزشتہ روز پیش آیا، برگر خریدنے آئے شخص دلاور کا دکان مالک خرم شہزاد سے جھگڑا ہوا۔ جھگڑے کے بعد 10 ڈنڈا بردار افراد نے دھاوا بول دیا، ملزمان نے دکان کے شٹر اور شیشے توڑے، واقعے کی کلوز سرکٹ فوٹیج سامنے آ گئی، دکاندار نے اندراج مقدمہ کی درخواست دی مگر مقدمہ درج نہ ہوا۔