لاہور: ٹھاکر نیازبیگ سے چور ٹرانسفارمر چوری کر کے فرار

12-08-2025

(لاہور نیوز) لاہور کے علاقہ ٹھوکر نیاز بیگ میں چوروں نے ٹرانسفارمر چوری کر لیا جس کے باعث علاقے کی بجلی منقطع ہونے سے شہری پریشانی میں مبتلا ہو گئے۔

پیکو روڈ نیاز بیگ کے علاقے میں لاکھوں روپے مالیت کا 200 کے وی اے ٹرانسفارمر پرائیویٹ لوڈر کی مدد سے چور  لے اڑے۔ چوروں  نے جمپر کاٹ کر ٹرانسفارمر چوری کیا جس کی وجہ سے متاثرہ علاقے میں بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی۔ ٹرانسفارمر چوری کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ چکی ہے، مقامی پولیس کا کہنا ہے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔