گلبرگ: فیملی کوہراساں کرنے والا ٹیکسی ڈرائیور گرفتار
12-07-2025
(ویب ڈیسک) فیملی کوہراساں کرنے والے ٹیکسی ڈرائیور کو ایس ایچ اوگلبرگ نے گرفتارکرلیا۔
اےایس پی گلبرگ راجندرمیگھوار نے کارروائی کی سربراہی کی، ڈی آئی جی آپریشنز نے اوورسیز پاکستانی کی آن لائن درخواست پر نوٹس لیا تھا۔ فیملی نے گلبرگ سے کینٹ جانے کیلئے آن لائن ٹیکسی بک کی تھی، ڈرائیور طفیل نے عزیز بھٹی روڈ کے قریب فیملی کو ہراساں کیا تھا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا تھا کہ خواتین کا استحصال کرنیوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔